تعارف

 کیڈ ٹ کالج سکردو گلگت بلتستان کا عظیم ترین تعلیمی ادارہ ہے۔ اس ادارے نے 2001 میں اپنی تعلیمی خدمات کا آغاز کیا اور بہت جلد اپنی کامیابیوں کا لوہا منوالیا اس ادارے کے بے شمار طلبا زندگی کے مختلف شعبوں میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
کیڈٹ کالج سکردو نے گلگت بلتستان کی نوجوان نسل میں حب الوطنی اور قومی ہم آہنگی کے فروغ کےلیے نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ آج اس ادارے میں 600 کے قریب کیڈٹس حصول علم کے ساتھ ساتھ ملٹری ٹریننگ حاصل کر رہے ہیں۔
کالج میں شعبہ اردو کا قیام بھی ابتدا ہی میں کر دیا گیا۔ آج کیڈٹ کالج سکردو کا شعبہ اردو قومی زبان کے فروغ اور کیڈٹس میں علمی اور ادبی ذوق پیدا کرنے کے لیے کوشا ں ہے۔

شعبہ اردو میں چار معزز اساتذہ خدمات انجام دے رہے ہیں۔ جن کے اسمائے گرامی یہ ہیں۔
سینئر لیکچرار صابر (سربراہ شعبہ اردو)
لیکچرار مشتاق احمد
لیکچرار محبوب وزیر خان
محمد کامران

شعبہ اردو وقتاً فوقتاً مختلف نوعیت کے مقابلہ جات کا اہتمام کرتا رہتا ہے۔ ان مقابلہ جات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈ ٹس کی تحریر زیر نظر ویب سائٹ پر شائع کر دیے جاتی ہیں۔

No comments:

Post a Comment